Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کی مسجد میں فائرنگ ،6 نمازی جاں بحق

 اوٹاوہ ... کینیڈا میں کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ سے 6 نمازی جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ 40 کے قریب افراد نماز پڑھ رہے تھے کہ 3 حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کینیڈ ین وزیراعظم نے اسے مسلمانوں پردہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ صوبہ کیوبیک کے پرائم منسٹر فلپ کوئیلارڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت سیکیورٹی کے لیے متحرک ہے۔کیوبیک اس انسانیت سوز تشدد کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کیوبیک کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔حالیہ برسوں میں کیوبیک میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ، جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور پناہ گزینوں پر امریکا کے دروازے بند کیے جانے کے بعد اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ان کے دروازے پناہ گزینوںکے لئے کھلے ہیں۔دریں اثناءکیوبک کے واقعہ کے بعد نیو یارک کے میئر نے کہا ہے کہ نیو یارک کی تمام مساجد کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
 

 

شیئر: