Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پابندیوں کا ہدف مسلمان نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن...امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے7 مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کا ہدف مسلمان نہیں۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو ذرائع ابلاغ میں غلط انداز میں پیش کیا گیا ۔ وضاحت کرتا ہوں کہ اس پابندی کا مقصد مسلمانوں پر پابندیاں عائد کرنا نہیں ۔ پابندی کا تعلق کسی مذہب کے ساتھ نہیں بلکہ دہشت گردی سے ہے ۔امریکا کی سلامتی کے تناظر میں پابندی لگائی گئی ۔ اگر 90 دن کے بعد ا مریکی سلامتی کا نظام وضع ہوگیا تو پابندیوں کا سامنا کرنے والے ملکوں کے باشندوں کے لئے ویزے بحال کرد ئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران، عراق، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے باشندوں کے امریکا میں داخلے کا فیصلہ صرف میرا نہیں پچھلی حکومت بھی ان ملکوں کوپابندیوں کی فہرست میں شامل کرچکی تھی۔2011 میں سابق صدر باراک اوباما نے بھی عراقی پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر 6 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی تھی۔ ٹرمپ نے کہاکہ دنیا میں 40 سے زائد اور بھی مسلم ملک دنیا میں موجود ہیں۔ ان کے باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

 

شیئر: