Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کی ساخت شخصیت کا تعین کرتی ہے

  کیمبرج .....کیمبرج کے سائنسدانوں کی ٹیم نے انسانی شخصیت اور دماغی صلاحیت کے حوالے سے برسوں کی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دماغ کی ساخت شخصیت سازی میں انتہائی اہم کردارادا کرتی ہے سچ تو یہ ہے کہ شخصیت کا تعین بھی دماغ اور اسکی صلاحیتوں کی بناءپر ہوتا ہے۔ تحقیقی منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہمارا رویہ اور روزمرہ کا طرز عمل بھی دماغ کی ساخت کے مطابق ہوتا ہے بلکہ دماغی امراض یا الجھنوں کا سہرا بھی دماغ کے سر ہی جاتا ہے۔ نئی تحقیق نے اس بات کا بھی تعین کردیا کہ ہمارا رویہ ایسا ہی کیوں ہے جیسا موجودہ اور معروضی حالات میں نظر آتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں شخصیت کے تانے بانے بھی دماغی صلاحیتوں اور سوچ کے رہین منت ہوتے ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیقی منصوبے پر کام کرنے میں دماغ کی مختلف اور متنوع شاخوں اور شخصیت کی5 مختلف اقسام میں حیران کن حد تک تعلق ہے۔ اس سے قبل سائنسدانوں نے شخصیت کے 5مختلف نمونے وضع کئے تھے یعنی عصبیاتی شخصیت، پر جوش اور ظاہر دار شخصیت، وسیع القلب اور آزاد فکر شخصیت معقولیت پسند شخصیت اور باشعور شخصیت ہے۔ یہ رپورٹ تیار کرنے کے لئے 22سے36سال تک کی عمر کے 500افراد کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران دماغ کی بیرونی سطح پر رہنے و الی جھریوں کو بھی پرکھا گیا۔ رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نشوونما ہی فطرت کا اصل منبع ہے۔
 

شیئر: