Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن کے پہاڑی علاقے میں انسٹوکولز

   سویڈن ..... لگتا ہے کہ دنیا میں اڑن طشتریوں اور نامعلوم دنیا کی پراسرار مخلوق کے حوالے سے تجسس اور تعاقب کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا. شاید یہی وجہ ہے کہ سویڈن کے تفریحی مقام کے برفپوش پہاڑی علاقے کے اوپر ایک ایسا عجیب و غریب اور تقریباً مکمل دائرہ نما بادل اچانک ابھر آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ اسے بھی یو ایف او سے تعبیر کرنے لگے۔ اس نرالے” تشکیل ابر “ کو دیکھنے والوں میں خاتون فوٹو گرافر بھی تھیں جو مناظر قدرت کی عکاسی کے حوالے سے معروف ہیں اسکی تصویر اتار کر انسٹا گرام پر جاری کردی۔ ماہرین نے اس خاص شکل و صورت والے بادل کو انسٹوکولز کا نام دیا ہے۔ دیکھنے والوں کا کہناتھا کہ یہ بادل یا یو ایف او اتنا نیچے آگیا تھا کہ انکی خواہش ہورہی تھی کہ وہ اچھل کر اس پر جاپہنچیں۔ ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ برفپوش چوٹیوں کے اوپر اس قسم کے بادل موسم سرما میں اکثر نظر آجاتے ہیں ایسا بالعموم اس وقت ہوتا ہے جب پہاڑوں کے قریب ہوا اوپر اٹھنے لگتی ہے اوپر جانے کے بعد ہوا ٹھنڈی ہوجاتی ہے تو بادل کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔
 

شیئر: