Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم کردیشن کے بیشتر مسروقہ زیورات پگھلا دیئے گئے

  پیرس .......  ریئلٹی شو کی سپر اسٹار کم کردیشن کے جو زیورات ڈاکووں نے اسلحہ دکھا کر لوٹ لئے تھے وہ تقریباً تمام زیورات پگھلا کر ناقابل شناخت بنادیئے گئے ۔ زیورات لوٹنے کے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ کہے جانے والے اومرایت چنداشے نے پولیس کو بتایا کہ کارداشیان سے چھینے ہوئے بیشتر زیورات پگھلا دیئے گئے اب ان میں سے صرف منگنی کی وہ انگوٹھی بچی ہے جو کم کے شوہر کینی ویسٹ نے دی تھی۔ ملزم کا پولیس کو دیا گیا یہ بیان اسکی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اخبار لامونڈے نے شائع کیا ہے جس میں ملزم نے بتایاکہ بیشتر مسروقہ زیورات پگھلا ئے گئے مگر پہلے کچھ زیورات فروخت بھی کردیئے گئے ۔ یہ نہیں معلوم کہ یہ زیورات کتنے میں فروخت ہوسکے۔ گرفتار ملزم کے بیان کے مطابق واردات کرنے والے واقعہ کے بعد کئی دن تک پیرس میں رہے پھر بیلجیئم چلے گئے تھے۔ جو ہیرے جواہرات کی خرید و فروخت کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔ پولیس نے زیورات لائے جانے کےلئے کارداشیان کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے جو اکثر سوشل میڈیا پراس نے قیمتی زیورات کی نمائش کی عادی ہوگئی تھی۔
 

شیئر: