Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں معروف مسلم وکیل کا قتل

 ینگون ...میانمار میں معروف مسلم وکیل اور آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت این ایل ڈی کے مشیر کو ینگون ایئر پورٹ پر گولی مار دی گئی۔ کونی بیرونِ ملک سے واپس پہنچے تھے۔ فائرنگ سے ایک ٹیکسی ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ۔ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا تاہم حملے کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ میانمار میں کو نی ان چند معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جو مسلمان ہیں۔ 1988 کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ تھے اور سیاسی قیدی رہ چکے ہیں ۔ کو نی نے گذشتہ سال میانمار مسلم لائر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔ وہ ملک میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

شیئر: