Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کی مسجد پر حملے کا ملزم طالبعلم ہے،پولیس

اوٹاوہ ...پولیس نے مسجد میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آورکی شناخت ظاہر کر دی ۔ مشتبہ حملہ آور الیگزینڈر بسونتے یونیورسٹی کا طالبعلم ہے۔ ا سے مراکش نژاد دوست محمد الخادر کے ہمراہ پکڑا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کے مطابق مراکشی کنیڈین پر مقدمہ ختم کردیا گیا۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ایک مشتبہ حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسرے شخص نے 911 پر کال کر کے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ان کی عمریں اندازاً 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں۔ ملزمان نے حملے میں 50 سے زائد افراد پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق5 افراد شدید زخمی ہوئے ۔ 12 کو معمولی زخم آئے۔تاحال حملے کا محرکات سامنے نہیں آ سکے، تفتیش کی جارہی ہے۔کینیڈین حکام کے مطابق حملے میں مزید کوئی اور شخص ملوث نہیں۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکام دہشت گردی کی تفتیش کر رہے ہیں ۔ مختلف مذاہب، زبان، نسل کے لوگوں کا مل جل کر رہنا ہی ہمارے ملک کی پہچان ہے۔ بحیثیت کینیڈین ان اقدار کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔
 
 
 

شیئر: