Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو رینکنگ کا نیا سسٹم

لندن ..... فیس بک والوں نے آپ کی حاصل کردہ معلومات اور خبروں کو نیا رخ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک نیا سوشل نیٹ ورک روشناس کرادیا ہے جو میٹرک سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور جسے پرنسٹ کمپلیٹیشن کہا جارہا ہے۔ جس جدت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ آپ فیس بک پر آنے والے تبصروں وغیرہ کا جواب وڈیو کے ذریعے ہی دے سکیں گے۔ ماہرین کے مطابق فیس بک کیلئے وڈیو ایک اہم عنصر ہے ۔عقلمندی کا تقاضا ہے کہ آپ اسے زیادہ سے زیادہ دیکھتے رہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ آپ جتنا وقت وڈیو دیکھنے میں صرف کریںگے اس دوران اس بات کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے کہ دوسرے بھی وہی چیزیں دیکھیں یا حاصل کریں جو آپ تک پہنچ رہی ہیں۔ فیس بک روزانہ ہی کوئی نہ کوئی نئی چیز لانے کی کوشش کرتا ہے اور اطلاعات کے مطابق جلد ہی وہ خبروں کے شعبے میں بھی نئی جدت کے ساتھ جلوہ گر ہوگا۔

شیئر: