Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیتے نے بیوی کے سامنے شوہر کو ہلاک کردیا

بیجنگ.... چین کے جنوبی شہر ننگ بو میں قائم ینگور وائلڈ لائف پارک میں ہولناک واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب چڑیا گھر کے ایک چیتا نے تفریح کیلئے آئے ہوئے ایک شخص کو اس کی بیوی اور بیٹے کے سامنے چیر پھاڑ کر ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ چیتے نے اس شخص کو دبوچا اور پھر گھسیٹ کر اس جگہ لے گیا جہاں چیتے رہتے تھے ۔ خوف اور سنسنی کا یہ عالم تھا کہ بیوی بچوں پر جیسے سکتہ طاری ہوگیا اور وہ بت بن کر رہ گئے۔ یہ علاقہ شنگھائی کے جنوب میں 200کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔چڑیا گھر کی سیر کو آئے ہوئے دیگر لوگ بھی یہ ہولناک منظر دیکھ کر چیخنے چلانے لگے مگر اس وقت اس بیچارے شخص کی جان جاچکی تھی۔ اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں صاف نظر آتا ہے کہ چیتا اس شخص کو گھسیٹ کر درخت کے پیچھے لے جاتا ہے اور وہاں چیر پھاڑ شروع کردیتا ہے۔ صورتحال دیکھ کر پارک کے ایک سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی جس سے وہاں ایک اور چیتا ہلاک ہوگیا۔ چیتا جس طرح اس شخص کو گھسیٹ کر لیجارہا تھا وہ منظر بھی بیحد روح فرسا تھا کیونکہ اس نے اپنے نوکیلے دانت اس شخص کی گردن میں گاڑ دیئے تھے اور خون بری طرح بہہ رہا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے ان چیتوں کو ڈرانے ا ور موقع سے بھگانے کیلئے آبی توپیں اور پٹاخے بھی چھوڑے مگر گولی چلانی پڑی۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ چیتا اس شخص کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دینا چاہتا تھا۔ 
 

شیئر: