Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخلیقی ذہن انسان کو جگائے رکھتا ہے

  حیفہ .... حیفہ یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کرنے والے طالب علم نے انکشاف کیا ہے کہ کم خوابی یا بے خوابی کی جو بھی طبی حیثیت ہو اسے100 فیصد بیماری کہنا غلط ہوگا کیونکہ تخلیقی ذہن بھی انسان کو سونے نہیں دیتا اور جگائے رکھتا ہے۔ تخلیقی ذہن رکھنے والے افراد بھلے سو جائیں مگر ذہن جاگتا ہے او ریہ ذہنی بیداری کسی طرح بھی انکی جسمانی بیداری سے کم نہیں ہوتی۔ تحقیقی مقالہ مرتب کرنے والے طالب علم کا کہناہے کہ بصری حرکتوں یا سرگرمیوں کا اظہار اپنا ایک خاص طریقہ وضع کرتا ہے اور یہ طریقہ مختلف سائیکوبائیولوجیکل میکنزم کی شکل میں ہوتا ہے جو خلاقی یا تخلیقی صلاحیتوں کی ہی ایک شکل ہے۔ تخلیقی ذہن کے نتیجے میں نیند میں ہونے والی کمی بیشی کا انحصار بالعموم اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر تخلیقی عمل میں خود کو کتنا مصروف رکھے ہوئے ہے۔
 

شیئر: