Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کے متاثرہ حصوں کی شناخت

  بیت المقدس ..... بیت المقدس کی حداثہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دماغ کے ان حصوں کو شناخت کرلینے کا دعویٰ کیا ہے جو گردو پیش کے حالات و ماحول سے جلد متاثر ہوجاتے ہیں.پھر انکا متاثرہ ذہن انکے قابو میں نہیں رہتا بلکہ ایک خاص ڈگر پر چل نکلتا ہے۔ اگر ان سائنسدانوں کا یہ دعویٰ تسلیم کرلیا جائے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اپنی پوری زندگی جس میں حا ل شامل ہے اور ماضی بھی کسی آئینے کی طرح آپ کے سامنے منکشف ہوسکتی ہے۔ بیشتر متاثرہ ذہن پچھلی یادداشتوں کے گورکھ دھندوں میں الجھا رہتا ہے۔ جس کیفیت کا اس تحقیق میں ذکر کیا گیا ہے وہ بیشتر ادبی فن پاروں اور فلموں میں دکھائے جاچکے ہیں مگر اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اسکی بنیاد کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ عین ممکن ہے کہ ایک ہی صورتحال اور کیفیت مختلف ذہنوں پر یکساں طور پر اثر انداز نہ ہو بلکہ اسکے اثرات متنوع او رمختلف ہوں۔ عمر کے ساتھ ساتھ یاد ماضی کے نقوش ضرور دھندلاتے ہیں مگر ان نقوش کو واضح کرنا انسان کے اپنے بس میں ہوتا ہے۔ یہ رپورٹ شعور اور تحت شعور کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
 
 

شیئر: