Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سواش بھارت ابھیان کیلئے انوشکا کا انتخاب

نئی دہلی ..... ممتاز اداکارہ انوشکا شرما کو ”سواش بھارت ابھیان “ کے پروگرام کیلئے منتخب کرلیاگیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اداکارہ انوشکا ، امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر آگاہی مہم شروع کرینگی۔شہری ترقی کی وزارت کے مطابق ملک بھر خصوصاً خواتین میں 28سالہ اداکارہ انوشکا شرما کو بھرپور مقبولیت حاصل ہے اسی لئے انہیں اس پروگرام کیلئے چنا گیا۔ انوشکا خاص طور پر دیہی اورنیم دیہی علاقوں میں خواتین کے ساتھ ملاقاتیں کرینگی اور انہیں پروگرام سے آگاہی دینگی۔ دیہی علاقوں میں مرد حضرات گھروں میں ٹوائلٹ بنانے کے مخالف ہیں جبکہ خواتین کھیتوں اور کھلے مقامات پر صحت اور سیفٹی کے مسئلے کی وجہ سے جانے سے کتراتی ہیں۔
 

شیئر: