Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرن کے شو میں فرح اور ثانیہ

نئی دہلی ..... کرن جوہر نے فرح خان اور ثانیہ مرزا کو اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی۔ اس سے پہلے یہ دونوں شخصیات کپل شرما کے شو میں شریک ہوئی تھیں ۔ سب نے دیکھا کہ انہوں نے کس طرح اپنے مداحوں کے سوالات کے کرارے جوابات دیئے۔ کرن کا جو اگلا شو آنے والا ہے اس کا پرومو جاری کردیا گیا ۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کرن جوہر ”ہیپی نیو ایئر“ کی ڈائریکٹر فرح خان سے رنویر کے بارے میں سوال و جواب کررہے ہیں جس کا جواب فرح بڑی بے باکی سے دیتی ہیں۔ ٹینس کی سپر اسٹار 30سالہ ثانیہ مرزا بھی کرن کے سوالات کا بے دھڑک جواب دیتی نظر آئیں۔
 

شیئر: