Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے قائم مقام اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

واشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم مقام ملکی اٹارنی جنرل سیلی ییٹس کو برطرف کر دیا۔ قائم مقام اٹارنی جنرل نے محکمہ انصاف کے حکام سے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے متنازعہ امیگریشن احکامات کا دفاع نہ کریں۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ییٹس نے محکمہ انصاف سے دھوکا کیا ہے۔سیلی کی جگہ ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف ورجینیا کی اٹارنی ڈینا بوینٹے کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا۔ سیلی ییٹس کا موقف تھا کہ اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں کہ امیگریشن سے متعلق صدر کا حکم نامہ قانون کے مطابق درست ہے۔ جب تک میں قائم مقام اٹارنی جنرل ہوں اس وقت تک محکمہ انصاف ایگزیکیٹو آرڈر کے دفاع میں کوئی بھی دلیل پیش نہیں کرےگا۔
 
 
 
 
 

شیئر: