Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے اقدامات سے امریکہ محفوظ نہیں ہوگا،اوباما

واشنگٹن....سابق امریکی صدربا ر اک اوباما بھی ٹرمپ کے متنازع امیگریشن حکم نامے کے خلاف میدان میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی عقیدے یا مذہب کے ساتھ امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کاا یگزیکٹیو آرڈر ملکی روایات کے خلاف ہے۔ اس سے امریکا محفوظ نہیں ہو گا۔ دریں اثناءبرطانوی حکومت نے 13لاکھ افراد کی جانب سے آن لائن پٹیشن کو مسترد کردیا ۔ پٹیشن میں حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا اعلان کرے ۔وزیر اعظم تھریسامے نے کہا کہ امریکا ہمارا قریبی اتحادی ملک ہے۔ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا امریکا کی جانب سے پابندی کا اطلاق برطانوی شہریوں پر نہیں ہوگا۔ چاہے وہ کسی بھی ملک میں پیدا ہوئے ہوں۔ امریکا نے اس کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
 
 
 

شیئر: