Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی چوروں کی نئی تکنیک

یارکشائر .....  وین کے مالکان اور اسکے ڈرائیوروں نے اپنے جیسے بہت سے دوسرے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ آج کل چور بہت چالاک ہوگئے ہیں اور انکے لئے چوری کی واردات کھیل سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو تجربہ انہیں ہوا ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک جگہ اپنی وین کھڑی کی اور چند منٹ کام سے قریب ہی کہیں گئے۔ جب پلٹے تو وین کا دروازہ کھلا تھا۔ غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ دروازہ توڑا نہیں گیا بلکہ اسی طرح چھیل کر الگ کیا گیا ہے جس طرح لوگ مختلف اشیاءکے ڈبے کے ڈھکن کھولتے ہیں۔ وین تیار کرنے والی کمپنیوں کا کہناہے کہ وہ اپنی گاڑیوں سے منسوب ان خرابیوں کو درست کرنے کیلئے کام کررہے ہیں مگر سی سی ٹی وی کیمرے سے پتہ چلتا ہے کہ چوروں نے انتہائی جدید تکنیک استعمال کرکے یہ واردات کی ہے۔ طریقہ واردات یہ ہے کہ چور وین کے دروازوں پر اپنے گھٹنوں سے دباو ڈالکر اس پر اوپر سے دباو ڈالتے ہیں اس طرح دروازہ کھل جاتا ہے۔ چوروں کے خلاف مہم چلانے والوں نے ان چوریوں کی نئی تکنیک کو” پیل اینڈ اسٹیل“ کا نام دیا ہے۔
 

شیئر: