Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریشس کے نیچے سے ”کھویا ہوا براعظم“ دریافت

ماریشس .... ماریشس اپنے خوبصورت ساحلوں کیوجہ سے بیحد مشہورہے۔یہاں ساحل پر سفید ریت ہے اور سمندر بالکل نیلا اور شفاف ہے تاہم ایسا ہمیشہ سے نہیں تھا بلکہ 3بلین سال قبل اس پورے جزیرے پرسمندر ہی سمندر تھا۔ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق ماریشس کے نیچے ایک ”کھویا ہوا براعظم“ پایا گیا ہے۔ مختلف محققین کا کہنا ہے کہ وہاں سے ایسے پتھر برآمد ہوئے ہیں جن کا تعلق 3بلین سال پرانے سمندری پتھروں سے ہے جو بحر ہند میں ڈوب گئے تھے۔ محققین نے دعویٰ کیا کہ یہ مجر جزیرے پر پھٹنے والے آتش فشاں کے لاوے کے نتیجے میں بہہ کر آئے تھے۔ ماریشس کا جزیرہ 932 میل کے رقبے پر مشتمل تھا جو مڈغاسکر اور ہند سے جاکر ملتا تھا۔ جوہانسبرگ میں وٹس یونیورسٹی کے پروفیسر لیوس اور انکے ساتھیوں کو ماریشس سے یہ محجر ملے تھے جس پر کافی عرصے سے تجربات جاری تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماریشس کے نیچے سے جو براعظم کا حصہ دریافت کیا ہے ہوسکتا ہے کہ اس کا نام ”ماریشیا“ ہو۔

شیئر: