Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھومی میرے کیریئر کا فیصلہ کریگی، شیکھر

 ممبئی ....اداکار شیکھر سمن نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”بھومی“ سے بڑی اسکرین پر اپنی دوسری اننگز شروع کرینگے۔ سمن نے متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے۔ 1984ءمیں وہ فلم ”استو“ میں نظر آئے تھے جبکہ 12سال قبل ایک فلم میں آخری مرتبہ بڑا کردارادا کیا تھا۔ اب شیکھر ٹی وی پر کام کرنے کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں لیکن وہ اب اپنا زیادہ سے زیادہ وقت فلموں کو دینا چاہتے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ اگرچہ انہوں نے ٹی وی پر زیادہ کام کیا لیکن وہ بنیادی طور پر ایک اداکار ہیں۔ نئی فلم بھومی آئندہ 20سالوں کیلئے میرے فلمی کیریئر کا فیصلہ کریگی۔ شیکھر سمن نے ا عتراف کیا کہ جب وہ نوجوان تھے تو فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز رکھتے تھے لیکن اب میں منفی کردارادا کرنے کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔
 

شیئر: