Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا روبوٹ ہاتھ تیار

 لندن ..... برطانیہ کی ایک کمپنی اوکاڈو نے جو دنیا کی سب سے بڑی آن لائن سپر مارکیٹ بھی ہے ایک ایسے نرم روبوٹ ہاتھ کا تجربہ کیا ہے جو اسکے گوداموں میں نہ صرف پھلوں کو پیک کرسکتا ہے بلکہ ترکاریوں کو بھی جمع کرکے ایک بڑے ڈبے میں ڈال سکتا ہے۔ اس نئی ایجاد کے نتیجے میں اس سپر مارکیٹ میں لوگوں کی ملازمتوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مشینی انگلیاں نرم و نازک مواد سے تیار کی گئی ہیں اور ہوا کے دباوکے نتیجے میں وہ اشیاءکو گرفت میں لیتی ہیں اور یوں انسانی محنت کشوں کا نعم البدل ثابت ہونگی۔ یہ روبوٹ ہاتھ یہ بھی بتا سکیں گے کہ آیا پھل یا سبزیاں اچھی طرح پکی ہوئی ہیں یا نہیں۔ ان ہاتھوں کے نتیجے میں محنت کشوں پر ہونے والے اخراجات میں کمی لائی جاسکے گی۔
 

شیئر: