Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہیل خان کھلاڑیوں پر فلم بنائینگے

نئی دہلی..... بالی وڈ کے معروف فلم ساز سہیل خان کھلاڑیوں پر فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ سہیل کی پچھلی فلم’فریکی علی‘ کھیل پر مبنی تھی۔فریکی علی میں نوازالدین صدیقی نے اہم کردار ادا کیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکی۔ سہیل کو کھیل سے کافی لگاوہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر اور ویراٹ کوہلی جیسے کرکٹ کھلاڑیوں کی سوانح فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ سہیل نے کہا ہر دور میں غیر معمولی شخصیات ہوتی ہیں، اس حساب سے الگ الگ وقت میں بہت سے عظیم کھلاڑی ہوئے ہیں۔ ڈان بریڈمین، سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر اور اب ویراٹ کوہلی کی دلفریب داستانیں ہیں۔ جسے سن کر اور دیکھ کر لوگ تحریک لیں گے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں ان میں سے کسی کا کردار ادا کر پاوں گا یا نہیں لیکن میں ان کہانیوں کو پروڈیوس اور ہدایت کاری کرنا چاہوں گا۔ سہیل نے بتایا کہ کرکٹ کے کھیل سے ان کا یہ لگاو والد سلیم خان کی وجہ سے ہے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کا کوئی ایک بیٹا کرکٹر بنے۔سہیل نے کہا کہ ابا چاہتے تھے کہ ان کے تین بیٹوں میں سے ایک بیٹا پروفیشنل کرکٹربنے۔ وہ بچپن سے ہی ہمارے ساتھ کھیل کے میدان میں خود آتے تھے۔ بدقسمتی سے ہم تینوں بھائیوں میں سے کسی نے بھی پیشہ کے طورپر کرکٹ کو نہیں اپنایا۔ لیکن اس کھیل سے ہمیں بہت لگاو ہے۔

شیئر: