Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیس امیدوں پر کھری اتری، شاہ رخ

نئی دہلی ...... اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم”رئیس“کاموازنہ ”سلطان“ اور”دنگل“سے کرنا ٹھیک نہیں ۔شاہ رخ کی فلم ”رئیس “حال ہی میںریلیز ہوئی ہے۔ ”رئیس‘ ‘100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ ان کی فلم کا مقابلہ سلمان کی فلم ’سلطان‘اور عامر خان کی فلم”دنگل“ کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ’رئیس‘فلم سازوں کی امیدوں پر کھری اتری ہے۔ اچھا کاروبار کر رہی ہے لیکن فلم کی کامیابی کا موازنہ کسی اور فلم سے کرنا ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ ہر فلم کی اپنی الگ قسمت ہوتی ہے۔ شاہ رخ نے کہا کہ ہر فلم اپنا کاروبار کرتی ہے اور اس کی اپنی الگ جگہ ہوتی ہے۔ ایسی فلمیں بھی تھیں جو اس سے الگ اور اچھی تھیں۔ 

شیئر: