Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار ڈم برقرار رکھنا آسان نہیں ، رشی

نئی دہلی..... بالی وڈ کے سینیئراداکار رشی کپور نے جنہیں کپور اینڈ سنز میں دادا کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے بہترین معاون اداکار کافلم فےئر ایوارڈسے نوازا گیا ہے، اپنی سوانح حیات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن کی نقل کرنا اور ان جیسا رول کرنا میرے لئے چیلنج سے بھرا ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس کتاب میں اپنی خوبیوں کے ساتھ اپنی ناکامیوں کو بھی پیش کیا ہے۔میں نے ایمانداری سے اپنی بات و کہانی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں یہ بات مشہور ہے کہ فلمی گھرانوں کے بچوں کو محنت و مشقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔ہم نے دیکھا ہے کہ کئی اداکاروں کے بچے و بچیاں فلمی دنیا میں کوئی خاص نہیں کرسکے۔میرے والد راج کپور اپنے والد پرتھوی کپورکی وجہ سے نہیں ہیں اور نہ میں راج کپور کی وجہ سے ہوں اور نہ میرا بیٹا رنبیر کپور میری وجہ سے فلمی دنیا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلمیں اور اس کے مشمولات بدلتے رہتے ہیں اس لیے ہمہ وقت اسٹارڈم کو برقرار رکھنا بہت زیادہ آسان نہیں ہوتا ہے۔ 

شیئر: