Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹس

مڈل سیکس..... آج کے دور میں جب روبوٹ ٹیکنالوجی نے زندگی کے تمام شعبوں کو ہی متاثر کر رکھا ہے ۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد ہی روبوٹ مریضوں اور معمر افراد کی دیکھ بھال پر مامور کئے جا سکیں گے ۔پہلے مرحلے میں یہ روبوٹ بوڑھے لوگوں کو دوائیں استعمال کرنے میں مدد کرینگے اور پھر ان کے دوست بننے کی کوشش کرینگے ۔ یہ عظیم الشان منصوبہ ہے جس میں دنیا بھر کے سائنسدانوں کی شرکت متوقع ہے ۔ ایک فلاحی ادارہ اس منصوبے پر تحقیق کرا رہا ہے اور اس نے اس مقصد کےلئے پہلے مرحلے میں 20لاکھ پونڈ کی رقم بھی فراہم کر دی ہے ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جو نئے روبوٹس بنیں گے وہ اسپتالوں اور کیئر ہومز میں استعمال ہوں گے اور اس طرح ان اداروں کی افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا ۔ مجوزہ روبوٹ کو ثقافتی طور پر باخبر اور جذبات اور احساسات کو سمجھنے والا بھی بنایا جائےگا ۔ 
 

شیئر: