Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگ میں پھنسی بلی کی جان بچالی گئی

  ماسکو ..... ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں اچانک لگ جانےوالی آگ میں گھِر کر جھلس جانےوالی بلی کو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کر کے ہلاک ہونے سے بچالیا ہے ۔ جب اسے آگ لگی ہوئی عمارت سے نکالا گیا اس وقت غالباً اسکے ہوش و حواس بھی جواب دے چکے تھے اور وہ بے سدھ ہو چکی تھی مگر فائر فائٹر نے اسے بڑی احتیاط سے آگ سے باہر نکالا اور بروقت آکسیجن فراہم کی جس سے اسکی سانس بحال کرنے کی کوشش کی اور وہ اپنی کوششوں میں کامیاب بھی ہوئے ۔ یہ واقعہ ماسکو کے گولیا نووو علاقے میں پیش آیا ۔ بلی کی جان بچائے جانے پر مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور فائر فائٹرز کے جذبے کی تعریف کی گئی ۔ موقع پر پہنچ جانے والے کچھ لوگوں نے ویڈیو تیار کر کے جاری کر دی جسے لوگ بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں ۔ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ جب بلی کے جھلسے بدن پر مرہم وغیرہ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی بلی تھوڑی خفا بھی ہوئی مگر پھر تھوڑی دیر میں اسے احساس ہو گیا کہ یہ سب کچھ اسکی جان بچانے کےلئے ہی کیا جا رہا ۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلی کے پیٹ میں اچھی خاصی مقدا رمیں دھواں بھی چلا گیا جبکہ آنکھیں سوج گئی تھیں ۔ بعد میں اسے جانوروں کے ایک اسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے انجکشن بھی لگائے ۔ 
 

شیئر: