Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا نے اڑن طشتری پکڑ لی؟

لاس اینجلس.... اڑن طشتریوں پر نظر رکھنے والے لوگوں نے گوگل کے ارتھ امیج پر جاکر ناسا کے رن وے پر ایک عجیب و غریب شے دیکھی ہے جس کے بارے میں انکا خیال ہے کہ ناسا کی پروپلشن لیب پر ایک اڑن طشتری کھڑی ہے۔ یوٹیوب استعمال کرنے والوں نے اس بات کا پتہ گزشتہ روز چلایا اور اسکی تصاویر یو ٹیوب پر ڈالدیں۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ناسا نے اس اڑن طشتری کو 2014ءمیں پکڑا تھا اور تب سے اب تک یہ وہاں کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ اسی لیباریٹری میں امریکہ کا پہلا سیارہ تیار کیا گیا تھا جس نے مدار میں چکر لگایا تھا۔ یو ایف او کے بارے میں تحقیقات کرنے والے ایک محقق کا کہنا ہے کہ یہ شاید ہی اڑن طشتری ہو۔ ہوسکتا ہے کہ ناسا نے کوئی ایسی گاڑی تیار کی ہو جو اڑن طشتری کی شکل کی ہو۔
 

شیئر: