Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون 5منٹ بعد زندہ ہوگئی

کارڈیف .... 24سالہ ایک نرس موت کے منہ میں جانے کے 5منٹ بعدزندہ ہوگئی۔ خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ تین دن تک کومہ میں رہی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے دل کی حالت ایسی ہے کہ جو کبھی بار بار اور تیز دھڑکتا ہے اور جس کی وجہ سے وہ بعض اوقا ت کومہ میں چلی جاتی ہے۔ بعض اوقات اس بیماری کو مرگی بھی سمجھ لیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 2ہزار میں سے ایک شخص اس سے متاثر ہوتا ہے۔ 24سالہ لارنانے بتایا کہ میں ابھی کام سے واپسی پر گھر میں داخل ہی ہوئی تھی کہ ایسا محسوس ہوا کہ بے ہوش ہونے والی ہوں۔ میرے دوستوں نے مجھے سنبھالنے کی کوشش کی لیکن فرش پر جاگری۔ میرے ہونٹ نیلے پڑ گئے تھے اور دوست سمجھے کہ مجھے سانس لینے میں تکلیف ہے۔ ساتھیوں نے مجھے جان بچانے والی دوائیں دیں اور ایمبولینس طلب کرلی۔ میں نے اس سے قبل اس تکلیف سے ڈاکٹروں کو آگاہ کیا تھا جنہوں نے مجھے صحتیاب قرار دیا تھا۔
 

شیئر: