Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارکنگ کی تلاش میں سال کے 4دن ضائع

لندن..... دنیاکے دوسرے تمام بڑے شہروں کی طرح برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی گاڑیاں پارک کرنا مسئلہ بنا ہوا ہے جس میں لوگوں کا اچھا خاصا وقت ضائع ہو جاتا ہے ۔ صورتحال جاننے کےلئے کئے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 39فیصد افراد کو گاڑی کھڑی کرنے کےلئے جگہ نہیں ملتی ۔ شہر کے اندرونی علاقے میں روزانہ کم سے کم 8منٹ جگہ ڈھونڈنے میں لگ جاتے ہیں جبکہ ایسٹ انگلینڈ اور ایسٹ مڈ لینڈ میں 5منٹ ضائع ہوتا ہے ۔ یہ سروے رپورٹ 2ہزار افرا دکے تجربات اور مشاہدے کو پیش نظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔برٹش پارکنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 27فیصد افراد ہزار کوشش کے باوجود پارکنگ کی جگہ ڈھونڈ نہیں پاتے ۔صورتحال نے 50فیصد گاڑی والوں کو مایوس بنادیا ہے ۔ 
 

شیئر: