چشتیاں...... پا کستان سمیت دنیا کے کروڑو ں مو با ئل فون صا رفین کو اپنے موبا ئل فون کی بیٹری ری چا رج کر نے کے مسئلہ کا حل دانش اسکو ل بو ائز چشتیاں کے طلبا ءاحمد حسن ، نعیم حسن ( سیکنڈ ائیر ) اور لیا قت علی (فرسٹ ا ئیر ) نے اپنے ” کال اینڈ ری چا رج موبائل فون بیٹر ی “ پر اجیکٹس سے ڈھو نڈ لیا ہے.مذکورہ پر اجیکٹ کو پا کستان میں اول آ نے کے بعد امر یکہ میں ہو نےوالے بین الا قوامی مقابلہ کیلئے سلیکٹ کر لیاگیا۔پر نسپل ، اسا تذ ہ اور طلبا ءکو مبا ر کباد دی ہے۔ دانش بو ائز ا سکول چشتیاں کے پر نسپل پر و فیسر محمد یاسین مرزا نے میڈ یا کو بتا یا کہ مذکورہ طلبا نے فزکس کے استا د حق نواز کی نگرانی میں پر اجیکٹ تیا ر کیا ہے جس کے ذریعے مو با ئل صارفین جتنی بات کریں گے ان کے مو با ئل کی بیٹری چا رج ہو تی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ طلبا ءکے سا ئنسی پر ا جیکٹ کو بین الا قوامی کمپنی انٹل سا ئنس کے زیر اہتمام کا مسیٹس یونیورسٹی لاہور میں قومی سطح پر منعقد ہونےوالے سا ئنسی پر اجیکٹس کے مقا بلو ں میں پیش کیا گیا جس میں عالمی سا ئنسی ما ہر ین نے تینو ں طلبا کا پرا جیکٹ کا میا ب قرا ر دیکر 13 سے 20 مئی کو امریکہ کے شہر لا س اینجلس میں بین الا قو امی سطح پر منعقد ہو نےوالے انٹل سائنسی پراجیکٹ مقا بلہ کیلئے منتخب کر لیا ہے۔ تینوں طلباء اپنے استاد کی قیا دت میں 11 مئی کو امر یکہ روانہ ہو نگے۔ پر نسپل نے مزید بتا یا کہ تینوں طلباء کا تیار کردہ پراجیکٹ قا بل ستا ئش ہے جس سے کرو ڑوں لو گ استفادہ کر سکیں گے۔