Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کے یہاں مینڈک جیسے بچے کی پیدائش

ہرارے .... زمبابوبے میں ایک خاتون کے یہاں مینڈک جیسے بچے کی ولادت ہوئی۔ پیدائش کے فوری بعد وہ چل بسا۔ خاتون نے اسے فوری طور پر نذر آتش کرنے کا حکم دے ڈالا۔ ملک کے شمال مغرب میں واقع ایک گاوں کی خاتون نیاتی 8مہینے سے پرامید تھی لیکن جب اس کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی تو شوہر سمیت ہر شخص ہی عجیب و غریب شکل کے بچے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔ یہ بچہ مینڈک کی شکل کا تھا۔ اس کے شوہر 39سالہ نیمور نے بتایا کہ8ویں مہینے میں جب بیوی کو اسپتال لے جایاگیا تو میں حیرت زدہ تھا مگر اس وقت مزید حیرت ہوئی جب میں نے بچے کو دیکھا۔ بیوی کا کہنا ہے کہ مینڈک جیسا بچہ دیکھ کر میں بھی خوفزدہ ہوگئی۔ یہ بچہ پوری زندگی یاد رہیگا۔

شیئر: