Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: سعودی سفیر نے سعوی خاتون کا مسئلہ حل کرادیا

قاہرہ۔۔۔۔۔مصر میں متعین سعودی سفیر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ قاہرہ ایئرپورٹ کے حکام نے سعودی خاتون اور اس کی 3بیٹیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ سفارتخانے نے اطلاع ملتے ہی اپنا نمائندہ ایئرپورٹ بھیج کر معاملہ حل کرایا۔ حراست میں لی جانیوالی سعودی خاتون دلال نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ وہ قاہرہ سے دمام کیلئے اپنی 3بیٹیوں کے ساتھ سفر کرناچاہتی تھی، قاہرہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکیورٹی کارروائی کے دوران متعلقہ ملازمہ نے ہمیں جوتے اتار کر مشین میں رکھنے کی ہدایت کی جس کی پابندی کی اور جب ہم جوتے پہن کر روانگی کیلئے ہال میں پہنچے تو سیکیورٹی ملازمہ نے اشتعال انگیز اندازمیں چلا کر ہم سے جوتے اتارنے اور دوبارہ تفتیشی عمل سے گزرنے کیلئے کہا۔ دلال کا کہنا ہے کہ مجھ سے تینوں بیٹیوں سمیت پوچھ گچھ کی گئی آخر میں سرکاری وکیل کے حوالے کردیا گیا۔تفتیش کے دوران انتہائی نازیبا انداز میں بات کی گئی ، دھمکایا گیا آخر میں ہمیں ملازمہ کو راضی کرنے کا حکم دیا گیا۔ سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون اور اس کی بیٹیوں کے حقوق حاصل کرنے کیلئے جملہ اقدامات کئے جائیں گے۔

شیئر: