Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر اداکاری کے”انسائیکلوپیڈیا‘ ‘ہیں، ٹائیگر

ممبئی ..... بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا ہر آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے۔ ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور عامرخان ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور تینوں ہی اپنے کام سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ٹائیگر نے کہا کہ تینوں خان ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، ان سبھی کا اپناایک منفرد مقام ہے۔عامر کی بات کریں تو وہ ہر فلم میں اپنی سطح کواپنے معیار سے بہت او پر لے جاتے ہیں۔ میرے جیسا ایک آرٹسٹ یا میرے جیسے نئے اداکار، ہمیشہ یہی خواب دیکھتے ہیں کہ کب ہمیں وہ مقام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہایسا بہت کچھ ہے جو ان سے سیکھا جا سکتا ہے۔ عامر اداکاری کے”انسائیکلوپیڈیا‘ ‘ہیں۔

شیئر: