Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتے نے ٹائر کے رم میں سر پھنسا لیا

واشنگٹن .... امریکی ریاست مونٹانا میں آگ بجھانے والے عملے کے ارکان نے ایک کتے کو جس نے اپنا سر ٹائر کے رم میں پھنسا لیا تھا بچالیا۔ یہ کتا گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ وہاں پڑے ٹائر کے رم میں اپنا سر پھنسا لیا۔ مالک گھر آیا تو پریشان ہوگیا۔ اس نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا جنہوںنے اس کے سر اور ٹائر کے قریب ناریل کا تیل ڈال کر بڑی مشکل سے سر کو نکالا۔ عملے کے ارکان نے پہلے تو اس ٹائر کو دیکھا اور فوری طور پر فیصلہ کرکے ناریل کا تیل منگوایا اور یوں وہ اسے آزادکرانے میں کامیاب رہے۔ انہیں اسٹیپنی کاٹنے کیلئے کسی اوزار کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ اس سارے واقعہ میں کتا زخمی نہیں ہوا اور بدستور پرسکون رہا۔ اس نے کسی قسم کی آواز بھی نہیں نکالی۔ محکمہ کے اعلیٰ افسر کا کہناہے کہ دیگرجونیئر اہلکاروں کیلئے یہ ایک زبردست سبق ہے کیونکہ صرف تھوڑی سی عقل استعمال کرکے ایک جانور کی جان بچائی گئی۔
 

شیئر: