Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پرنئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن..... امریکہ نے میزائل تجربے کے جواب میں ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کردیں ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور عراق کو پہلے ہی نگل چکا ہے۔ایران کی جانب سے گزشتہ روز میزائل تجربے کے جواب میں امریکہ نے تہران پر مزید نئی عالمی پابندیاں لگا دیں جب کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں 13 شخصیات اور 12 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جن اداروں اور شخصیات پر پابندی لگائی گئی ان پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو میں تعاون اور دہشت گردی سے تعلق کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ادھر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی طرح کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے جو اقدام اٹھانا ضروری سمجھے گا اس سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیار کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے شہریوں کے دفاع کےلئے استعمال کریں گے۔
 

شیئر: