Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کا خواتین ہیلتھ سیمینار

 
مہمان خصوصی قونصل جنرل کی اہلیہ سونیا شہر یار تھیں ،ڈاکٹر فرح نواز، ڈاکٹر زینب ،ڈاکٹر میمونہ اور ڈاکٹر عزیزہ نے لیکچر دئیے
 
محمد نواز جنجوعہ ۔۔ جدہ
 
صحت اللہ تعالی کی اہم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے ۔مثل مشہور ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے زیر اہتمام قونصلیٹ میں خواتین ہیلتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قونصل جنرل کی اہلیہ ڈاکٹر سونیا شہریار مہمان خصوصی تھیں۔
مس فاطمہ عبدالستار نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا ۔خواتین ہیلتھ ونگ کی انچارج ڈاکٹر رابعہ خاتون نے پاکستان و یلفیئر سوسا ئٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 2006 سے پاکستان قونصلیٹ میں فری میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں۔ جس میں مریضوں کے ضروری ٹیسٹوں کے علاوہ انہیں مفت دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ویلفیئر سوسائٹی دیگر سماجی، تعلیمی اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ ایبٹ آباد پاکستان میں پاکستان کڈنی سینٹر کا قیام یقینا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کا وہ کارنامہ ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔یہ سینٹر اس پسماندہ علاقے کے عوام کے لئے یہ ایک نعمت سے کم نہیں۔ یہاں غریب اور مستحق لوگوں کو نئی اور جدید مشینوں پر مفت ڈائلاسز کی سہولت میسر ہے ۔
ڈاکٹر فرح نواز کوسنڈروم میٹابولک پر گفتگو کے لئے دعوت دی گئی۔ انہوں نے مٹاپے کی برائیوں سے آگاہ کیا اور انہیں صحت مند خوراک اور روزانہ ورزش کا مشورہ بھی دیا۔ڈاکٹر زینب نے مختلف نسوانی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کی کہ کسی بھی بے قاعدگی کی صورت میںتسا ہلی نہ برتی جائے۔ فوراڈاکٹر سے رجوع کیا جا ئے تاکہ بیماری کا بروقت علاج ہو سکے ۔ڈاکٹر میمونہ نے بیماریوں کی جلد تشخیص کے لئے خواتین کو بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر اور کولسٹرول ٹیسٹ کرانے پر زور دیا اور انہیں کامیاب اور تندرستی سے بھرپور زندگی گزارنے کے لئے مفید معلومات فراہم کیں۔ڈاکٹر عزیزہ نے اوٹیپروسیس سے بچاو کےلئے وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کو دور کرنے پر آگاہی دی ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر سونیا شہریار نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان قو نصلیٹ ان خدمات میں ساتھ ہے۔ آخر میں خواتین ونگ انچارج ڈاکٹر رابعہ خاتون نے پاکستان ویلفیئر سوسا ئٹی کی طرف سے سب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ویلفیئر سوسا ئٹی مستقبل میں بھی مستحق لوگوں کی بے لوث خدمت کرتی رہے گی۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: