Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اور گوامیں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری

نئی دہلی ..... ہندوستانی ریاست پنجاب اور گوا میں ہفتے کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔ دوپہر تک ٹرن آوٹ32 سے 37فیصد رہا۔پنجاب میں اسمبلی کی 117نشستوں پر کانگریس ، عام آدمی پارٹی اور اکالی دل ،بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہے ۔ گوا میں40 نشستوں پر مقا بلہ ہے ۔ قبل ازیں سروے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریاست دہلی میں حکومت قائم کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کو پنجاب میں حکومت قائم کرنے کا موقع مل جائےگا۔ 117رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کو 63اسمبلی حلقوں میں کامیابی ہو گی جبکہ کانگریس کو 43سیٹیں ملیں گی ۔ حکمراں بی جے پی و شرومنی اکالی دل اتحاد کو دھچکا لگے گا ۔گو ا میں جہاں بی جے پی کی حکومت تھی ۔ عام آدمی پارٹی کو اکثریت ملنے کی توقع نہیں ۔معلق اسمبلی آنے کے زےادہ امکانات ہیں ۔
 

 

شیئر: