Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجلینا جولی بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف

 واشنگٹن ... بالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف آوا ز اٹھانے والوں میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے سفری پابندی کو 'شدت پسندی کو ہوا دینے' کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غیرمحفوظ پناہ گزینوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ نیو یارک ٹائمز میں شائع تجزیاتی مضمون میں انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر امتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انجلینا نے کہا کہ 6 بچوں کی والدہ ہونے کے حیثیت سے جوغیر ملکی زمینوں پر پیدا ہوئے مگر فخر سے امریکا کے شہری ہیں میرا ماننا ہے کہ کسی قوم کے تحفظ کے لئے فیصلے حقائق کی بنیاد پر کئے جائیں، خوف کی بنیاد پر نہیں۔کیا امریکا کی سیکیورٹی لوگوں اور معصوم بچوں پر پابندی عائد کئے بغیر ممکن نہیں؟
 

 

شیئر: