Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہلیہ کا سر تلوار سے کاٹ کرگرفتاری دیدی

نئی دہلی ..... کسان نے اپنی اہلیہ کا سر تلوار سے کاٹ دیا اور پھر اسے تھانے میں لیکر پیش ہوگیا۔38سالہ نارائن سنگھ پر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔ ہمسایوں کا کہناہے کہ اسکی بیوی کے کسی شخص سے تعلقات تھے اور اس نے پہلے بھی 2مرتبہ خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حرکتوںسے باز آجائے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کا سر بالوں سے پکڑے ہوئے 5میل دور پیدل چل کرتھانے گیا۔ اسے اس ماہ کے آخر میں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اس نے تھانے میں داخل ہونے سے قبل وہاں کھڑے لوگوں کو بتایا کہ میری اہلیہ نے میرا اعتماد توڑ دیا۔ اسی لئے میں نے اس کا سر قلم کردیا۔ میں نے پہلے بھی دو مرتبہ اسے دھمکی دی تھی لیکن اس نے اپنی حرکتیں نہیں چھوڑیں۔30جنور ی کو اس واقعہ سے قبل وہ اپنی بیوی کی جاسوسی کرتا رہاتھا۔ پولیس کا کہناہے کہ اسے 14دن کے عدالتی ریمانڈ پر تحویل میںدیا گیا ہے۔
 

شیئر: