Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10فٹ کی بلندی پر پرواز کرنیوالا نیا کارگو طیارہ

ماسکو.... روسی ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے نئے طرز کا کارگو طیارہ تیار کیا ہے جو پوری دنیا میں سامان کی ترسیل کا نظریہ ہی تبدیل کرکے رکھ دے گا۔ نیا ”گراونڈ اسکیمر“ ایسا بڑا طیارہ ہے جو ایک وقت میں 500ٹن سامان لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ زمین او رسمندر سے صرف10فٹ کی بلندی پر پرواز کریگا۔ روسی سینٹرل ایرو ہائیڈروڈائنامک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ طیارہ سارا سامان مختلف کنٹینرز میں رکھ کر پرواز کرسکتا ہے۔ اس کے چھوٹے لیکن چوڑے پر ہیں۔طیارے میں دیگر طیاروں کی نسبت کم ایندھن خرچ ہوگا۔ موجودہ رن وے استعمال کریگا اور اسکے لئے کسی بڑے اور نئے رن وے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ پروں کے نیچے مختلف حصے بنے ہوئے ہیں جہاں سامان سے بھرے کنٹینرز رکھے جائیں گے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس طرح کے طیارے کا نمونہ پہلے ہی تیار کرلیا گیا ہے اور ادارے کے ماہرین نے اسکا تجربہ بھی کیا ہے۔اس میں مائع قدرتی گیس بطور ایندھن استعمال کی جائیگی۔

شیئر: