Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کیخلاف جوابی پابندیاں لگا ئینگے ،ایران

تہران.... ایرا ن نے امر یکا کو خبر دار کےا ہے کہ تہران بھی امریکی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایرانی شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کئے جانے پر تہران بھی ویسا ہی جواب دے گا۔ مناسب جواب دینے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ امریکی حکومت نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کر کے یہ ثابت کیا کہ امریکی انتظامیہ جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ تہران جوابی کارروائی کے طور پر امریکی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔ ہمارے پاس بھی دہشت گردی کی ملوث امریکی اداروں اور شخصیات کی فہرست موجود ہے ۔ایران نے امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

 

شیئر: