Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بالی وڈ چھوڑنے سے روکدیا، پریٹی

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے کہا ہے کہ میں تو بالی وڈ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن میرے شوہر نے مجھے ایسا کرنے سے روک رکھا ہے۔ پریٹی 2013ءمیں آخری مرتبہ کسی فلم میں نظر آئی تھیں لیکن اب وہ اس سال سنی دیول کے ساتھ نظرآئیں گی۔ لکمے فیشن ویک کے دوران باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اپنے آنے والی فلم کے بارے میں بھی بتایا اور کہاکہ شادی کے بعدمیری پیشہ ورانہ زندگی مزید بہتر ہوئی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے ا پنی آخری فلم” عشق“ پیرس میں بنائی تھی۔کیا اس فلاپ فلم کے بعد وہ فلمی دنیا میں واپس آنے کے لئے دباﺅ کا شکار تھیںتو انہوں نے کہاکہ مجھے اس فلم پر فخر ہے کیونکہ جتنی غلطیاں کرتے ہیں اتنے ہی آپ کامیاب ہوتے ہیں۔
 

شیئر: