Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رتیش کا ہاتھ تھامے رہونگی، جینلیا

ممبئی .... بالی وڈ کے حسین جوڑے جینلیا اور رتیش کی شادی کو 5برس ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔38سالہ رتیش اور 29سالہ جینلیا کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی ان دونوں کے 2بیٹے ہیں۔ جینلیا نے اپنے پیغام میں شوہر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے لئے ”گھر“ کے معنی تبدیل کئے۔ میں تو رتیش کا ہاتھ سختی سے پکڑے رہوں گی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ شادی2 مرتبہ نہیں ہوتی۔ رتیش نے اسکا جواب دیا کہ تم سے شادی کرکے مجھ پر اللہ کا بیحد کرم ہوا ہے۔ جب بھی تمہیں دیکھتا ہوں خود کو مضبوط اور بہتر انسان سمجھتا ہوں۔
 

شیئر: