Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ پالیسی سے شہریوں کو زیادہ نقصان ہوا،امریکی عدالت

واشنگٹن...امر یکی ریاست واشنگٹن کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف فیصلہ سنا تے ہوئے حکم دیا کہ 7مسلم ملکوں کے شہریوں کو روکنے کا حکم نامہ معطل رکھا جائے۔حکم نامے کا اطلاق امریکا بھر میں ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے ایگزیکٹو آرڈر کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔ سیاٹل کی عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ریاست واشنگٹن کی معیشت اور شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے خلاف حکم امتناع جاری کیا جانا ضروری ہے۔واشنگٹن کے اٹارنی جنرل باب فرگوسن نے ایگزیکٹو آرڈر کو معطل رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔ باب فرگوسن کا موقف تھا کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر سے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پرو ٹیکشن کی جانب سے ایئرلائنز کو پابندی کی زد سے آنے والے ممالک سے مسافر لانے کی اجازت مل گئی ۔

شیئر: