Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی جہاز باب المندب پہنچ گیا

واشنگٹن۔۔۔۔یمن میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ، یمنی صدر عبدربہ منصورہاد ی کی زیر قیادت یمنی حکومت کی تائید و حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی بحران کے خاتمے کیلئے مختلف فریقوں کو پرامن حل پر متفق کرنا پڑیگا۔ دریں اثناء امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں سے آبی گزرگاہوں کی حفاظت کیلئے جنگی جہاز باب المندب بھیج دیا ہے۔ امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ جنگی جہاز’’کول‘‘باب المندب کے قریب پہنچ چکا ہے۔

شیئر: