Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے حکمت یارپر پابندیاں ختم کردیں

نیویارک.... اقوام متحدہ نے سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ سفری پابندیاں ختم کر نے کے ساتھ منجمد اثاثوں کو بھی بحال کردیا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمت یار پر اب اثاثوں کے انجماد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید فروخت کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ افغان حکومت نے حزب اسلامی کے ساتھ چند ماہ قبل معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق حزب اسلامی کو افغان حکومت کے خلاف جنگ بند کرنا ہوگی ۔ حکومت حکمت یار اور حزب اسلامی کے دیگر رہنماو¿ں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج کرائے گی۔ انہیں افغانستان میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

 

شیئر: