Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106سالہ خاتون کی 66سالہ شخص سے منگنی

  پیراسونگا ..... برازیل میں ایک عجیب و غریب لیکن دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔ 106سالہ خاتون نے 66سالہ شخص سے شادی کرلی۔ دونوں کی ملاقات اولڈ ہوم میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے بیان کے مطابق دونوں کے درمیان پہلی ہی نظرمیں محبت ہوگئی تھی۔ خاتون نے آخر کار شادی کافیصلہ کرلیا حالانکہ ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ وہ شادی کے چکر میں نہ پڑیں کیونکہ انکی جان جانے کا اندیشہ ہے مگر خاتون نے ایک نہ مانی اور آخر کار دونوں کی منگنی ہوگئی۔ جنوبی برازیل کے اس علاقے میں اس عجیب و غریب منگنی کا زبردست چرچا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ ساتھ جینے او رمرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ نہ تو انکی عمر شادی کے قابل ہے اور نہ ہی صحت اس کی اجازت دیتی ہے اسلئے بہتر ہوگا کہ وہ خود کو منگنی تک محدود رکھیں اور شادی کی جانب اگلا قدم نہ بڑھائیں۔ منگنی کی رسم ہوجانے کے بعد انہیں ایک طرح کا اطمینان ہوجائیگا۔
 

شیئر: