Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیونٹیوں کا اپنا تشخص

برسٹل ...... برسٹل یونیورسٹی میں چیونٹیوں کی لیباریٹری میں کام کرنے والے سائنسدانوں نے مختلف اقسام کی بے شمار چیونٹیوں کے عادات و اطوار کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے کہ چیونٹیاں بھی جداگانہ تشخص رکھتی ہیں اسلئے انہیں بھی یا کسی بھی غیر اہم نظر آنے والی چیز کو حقیر نہ سمجھا جائے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ جب مختلف اقسام کی چیونٹیوں کو ایک جگہ رکھا گیا تو انہوں نے الگ الگ اپنے مزاج کے مطابق رہنا شروع کیا جس چیونٹی کا مزاج جس سے ملا وہ اسی کی طرف چلی گئی۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ یہ تجربہ انہیں یہ بتاتا ہے کہ ان میں بھی اپنی الگ بستی بساکر رہنے کا شوق ہمیشہ موجود رہتا ہے جہاں کہیں بھی ممکن ہوتا ہے وہ ایک ہی جگہ رہنا پسند کرتی ہیں تاہم جن چیونٹیوں کا آپس میں مزاج نہیں ملتا وہ الگ الگ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ جداگانہ رہائش کے لئے معقول جگہ ڈھونڈنے میں ہم مزاج چیونٹیاں ایک دوسرے کا بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹاتی ہیں تاہم یہ بھی دیکھا گیا کہ مختلف مزاج کی حامل چیونٹیاں کبھی کبھار اپنی مجوزہ بستی کے بارے میں آپس میں تھوڑا بہت اختلاف بھی ظاہر کرتی ہیں۔ اس اختلاف کو گریز کہنا چاہئے۔ چیونٹیو ںکی عادات کے بارے میں یہ تحقیق رائل سوسائٹی کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں چٹانی چیونٹیاں عام طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ یہ وہ چیونٹیا ں ہیں جو چٹانوں کی درمیانی جگہ میں رہتی ہیں خواہ وہ جگہ کتنی ہی تنگ کیوں نہ ہو۔اگر کوئی انکی بستی تباہ کردے تو وہ فوری طور پر کسی دوسری بستی کی تعمیر میں لگ جاتی ہیں۔ یہ ان کے عزم و استقلال کا ثبوت ہے۔ تجربے کے دوران زیر مشاہدہ رکھی جانے والی 160چیونٹیوں میں 16اقسام کی مختلف چیونٹیاں شامل تھیں جنہوں نے اپنے لئے الگ الگ جگہ کا انتخاب کیا تھا۔
 

شیئر: