Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم مصری مخطوطات بن مانسوں کی رہین منت

  قاہرہ ..... عہد قدیم کے مصری مخطوطے عرصہ دراز تک پوری دنیا میں عجیب و غریب سمجھے جاتے رہے ہیں۔ ان مخطوطوں کی تحریر نرالی تھی اگر تھوڑی بہت تحریر کسی موجودہ تحریر سے مطابقت رکھتی نظر آرہی تھیں تو اسے سمجھنا بیحد مشکل ہوتا تھا۔ نتیجہ یہ تھا کہ مصری مخطوطے عرصہ دراز سے معمہ بنے رہے ۔ اب اتنے عرصے بعد سائنسدانوں نے 1200 قبل مسیح کے زمانے کی ایک قبر پر لگی تحریروں اور تصاویر کی حقیقت معلوم کی تو پتہ چلا کہ یہ مخطوطے بڑی حد تک بن مانسوں کی کوششوں کا نتیجہ تھے یا اس کے زیر اثر بنائے گئے تھے۔ تازہ ترین تحقیق نے اب سے 3ہزار سال پرانے ایک شاہی آرٹسٹ کی قبر پر بنے نقش ونگار کو نئے معانی عطا کردیئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قبر خونسو نامی آرٹسٹ کی تھی اور قدیم مصری مخطوطے سے آراستہ تھی۔ جاپانی واسدہ یونیورسٹی کے پروفیسر جیرو کونڈو کی قیادت میں کام کرنے والی ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے اس گتھی کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔
 

شیئر: