Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور بلیوں کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی

  صوفیہ ....... بلغاریہ میں 2 بلیوں کو جو معذور ہوچکی تھیں، مشینی ٹانگ لگادی گئی ہے۔ وہ مختلف حادثات سے دوچار ہونے کے بعد اپنی ٹانگیں گنوا بیٹھی تھیں۔ یہ یورپ میں اپنی قسم کا پہلا آپریشن ہے تاہم برطانیہ میں ایک دو آپریشن اس قسم کے ہوچکے ہیں۔ جن بلیوں کا آپریشن ہوا ہے ان میں سے ایک سال کی بلی بھی ہے جو ایک کھلونا چوہے کے تعاقب میں بری طرح زخمی ہوکر معذور ہوگئی تھی۔ دونوں کو لگائی گئی مصنوعی ٹانگیں پولیمر ، ربر اور ٹیٹانیم سے بنائی گئی ہیں۔ دوسری بلی ابھی صرف 8ماہ کی ہے ۔ دونوں کا آپریشن جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ا یک فلاحی ادارے کے فنڈ سے کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2009ءمیں آسکر نامی ایک معذور بلی کو برطانیہ میں مصنوعی ٹانگ لگائی جاچکی ہے۔
 

شیئر: