Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم سے ملاقات سے انکار

 واشنگٹن...امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا ۔عراق میں متعین امریکی سفیر نے وزیراعظم العبادی کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان سے ملنے کے خواہاں نہیں ۔ عراقی وزیر اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک دینے امریکا جانا چاہتے تھے مگر صدر ٹرمپ نے اپنے سفیر کے ذریعے انہیں مطلع کر دیا کہ وہ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے حیدر العبادی سے ملاقات سے انکارکے باوجود امریکی انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔ 
 
 

 

شیئر: