Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرات مند مہم جو کرین پر چڑھ گیا

  ساوتھمپٹن....  یہاں رہنے والے ایک مہم جو شخص نے اپنی بہادری کے کارناموں کو کیمرے میں محفوظ کرنے کیلئے امریکہ جاکر مہم جوئی کا فیصلہ کیا۔ جیمز کنگسٹن نامی شخص کیلیفورنیا کی ایک کنسٹرکشن سائٹ پر پہنچا اور وہاں لگی ہوئی گردشی کرین پر چڑھ گیا جو اکثر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہیں۔ اسے یہ حرکت کرتے دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی پہنچ گئی جس نے اسے خبردار کیا کہ وہ اتر جائے ورنہ اسے پکڑ کر جیل بھیج دیا جائیگا۔ خطرہ محسوس کرتے ہی جیمز نے اترجانے میں عافیت جانی جہاں پولیس اسے گرفتار کرنے کیلئے تیار تھی مگر کنسٹرکشن سائٹ کے مینجر نے اس مہم جو شخص کی مدد کی اور اسے گرفتاری سے بچالیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ وہ اچانک سائٹ پر آیا تھا اور سامنے لگی کرین پر سیٹیاں ببجاتا چڑھ گیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اسے کسی چیز کی پروا نہیں او رکسی خطرے کو خاطر میں نہیں لاتا۔
 

شیئر: